رنبیرکپورسے بریک اپ کے بعد یوگا ٹیچرکے سامنے پھوٹ پھوٹ کرروئی تھیں، کترینہ کیف

Katrina Kaif

ممبئی (آئی این پی ) بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں رنبیرکپورسے بریک اپ کے بعد یوگا ٹیچرکے سا منے پھوٹ پھوٹ کرروئی تھیں رنبیر کپور سے رشتہ ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے رو پڑی ۔ ایک انٹرویو میں کٹرینہ کیف نے بتایا کہ کافی لمبے وقت تک وہ اس سے جدوجہد کی اوراب وہ اس سے بھرگئی ہیں۔ کٹرینہ کیف نے بتایا ‘بارباردیکھوکہ شوٹنگ کے دوران میں ایک برے دورسے گزررہی تھی۔ یہ پورا معاملہ رہ رہ کرمجھے پریشان کررہا تھا۔ میں اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔ اس چیزنے مجھے بہت درد دیا تھا۔ اسی دوران میری یوگا ٹیچرنے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم ٹھیک ہو؟ کیوں میں رو رہی تھی۔اس کے بعد کٹرینہ کیف خود بخود رونے لگی۔ حالانکہ کٹرینہ کیف اوررنبیرکپوراب بھی اچھےدوست ہیں، لیکن رنبیراورعالیہ بھٹ کے ساتھ رشتے میں ہیں اورکٹرینہ کیف کی خاص دوستی سلمان خان کے ساتھ بتائی جاتی ہے۔ فی الحال کٹرینہ کیف پانچ جون کو ریلیزہونے والی فلم ‘بھارت’ کا انتظارکررہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*