القدس کے تاریخ اور قانونی تشخص کو گزند پہنچانےکی اجازت نہیں دی جائےگی، شاہ سلمان

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ معظمہ میں اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں توقع ظاہر کی ہے کہ او آئی سی کا سربراہ اجلاس عالم اسلام کی امنگوں کا ترجمان ثابت ہو گی۔ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ان کی پہلی ترجیح ہے اور عالم اسلام مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی اور قانونی تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا 14 واں سربراہ اجلاس سعودی عرب میں شروع ہوا۔ او آئی سی سربراہ اجلاس کے افتتاحی خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا امید ہے کہ کانفرنس میں شریک مسلمان ممالک کے عوام کی خوش حالی اور ترقی کے لیے یہ اجلاس اہم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل سعودی عرب کی پہلی ترجیح ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*