ایمنسٹی اسکیم بلیک اکنامی کو وائٹ کرنے کی طرف مثبت قدم ہے

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم حکومت کی طرف سے ملک کے ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور پاکستان سے کالے دھن کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ میاں زاہدحسین نے کاروباری برادری سے گفتگو میں کہاکہ لوگ معمولی ٹیکس ادا کر کے اندرون ملک اور بیرون ملک اثاثہ جات کو ریگولر کرواسکتے ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد ریونیو بڑھانا نہیں بلکہ ملکی معیشت کو ریگولرائز کرنا ہے، جسکے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور بھاری سرمایہ کاری ممکن ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سالانہ 12لاکھ آمدنی والے افراد کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا جسے آمدہ بجٹ میں برقرار رکھا جائے کیونکہ روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل نے عوام کی قوت خرید کو کم کر دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*