پاکستان کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتاہے، معین خان

Moin khan

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کپتان سرفرازاحمد اور پاکستانی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ معین خان نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ہماپنے ایک انٹرویو میں معین خان نے کہا کہ بطور بیٹسمین سرفراز میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کرے۔شاہدآفریدی کی کتاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں معین خان کا کہنا تھا کہ اپنی آپ بیتی لکھنے کا سب کو حق ہے۔ معین خان کا کہنا ہے پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان ٹیم جب نڈر ہو کر کھیلے گی ہر ٹیم کے خلاف جیت سکتی ہے۔سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد بطور بیٹسمین سب سے زیادہ ٹیلنٹڈہیں وہ جب بہتر سمجھتا ہے اس وقت اوپر آکر بھی کھیلتا ہے۔شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے حوالے سے معین خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو حق ہے اپنی آب بیتی لکھنے کا آفریدی نے کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا ہے لیکن لیجنڈز کی عزت کرنا ہم کرکٹرز کا فرض ہے۔ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے معین خان کہتے ہیں پاکستان ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ بھارت کو ورلڈکپ میں ہراکرتاریخ رقم کرے۔پاکستان ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔بطور بیٹسمین سرفراز میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کرے۔ پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان ٹیم جب نڈر ہو کر کھیلے گی ہر ٹیم کے خلاف جیت سکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*