ٹیکس ادائیگی کے ،طریقہ کار بارے ،پاکستان کی عالمی درجہ بندی 173ہے

لاہور (کامرس نیوز) لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کے درست اقدامات اور کاروباری برادری کو عزت و احترام دینے کی ہدایات پر اطمینان کا اظہار کرتے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی بدولت ایف بی آر اور کاروباری برادری کے درمیان اعتماد سازی ہوگی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سربراہی سنبھالتے ہی شبر زیدی نے متعلقہ فرد کو نوٹس دئیے اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری کے بغیر عملے کو بینک اکاﺅنٹس تک رسائی سے روک دیا جس سے نہ صرف کاروباری برادری کو بہت بڑا ریلیف ملے گا بلکہ متوازی معیشت کا خاتمہ بھی ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹیکسوں کی بھاری تعداد میں کمی اور ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی بھی چیئرمین ایف بی آر کی ترجیحات میں شامل ہونگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*