ماہرہ خان کی پوچھا لگاتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی پوچھا لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ،مداحوں نے اداکارہ کو دور حاضر کیسنڈریلا قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکاروں سے متعلق اس سوچ کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات سے بے فکر ہوکراسٹیج کا پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمبرون اداکارہ ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے اورصارفین ماہرہ کی اس ادا پر بھی فدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اوران کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ کچھ لوگوں نے توماہرہ خان کو دورحاضر کی سنڈریلا قرار دے دیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبورعلی کوماہرہ خان سے سبق سیکھنا چاہئے۔ایک صارف نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا میں مشہورشخصیات کا مداح نہیں کیونکہ تقریباً تمام اداکارخود کو کسی شہزادے یا شہزادی کی طرح پیش کرتے ہیں اورایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جو ہمارے لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*