غزنی میں جھڑپیں15طالبان ہلاک ،5زخمی اور3گرفتار

غزنی(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوںمیں کم ازکم15افراد ہلاک ،5زخمی اور3گرفتار ہوگئے،فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان خصوصی اپریشن فورسز نے اندار ضلع اور دیگر مختلف مقامات پر کاروائی کی جس کے جواب میں انتہاپسندوں نے فائر کھول دیا،کافی دیر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں13انتہاپسند ہلاک ہوگئے، 3مشتبہ افرادہلاک کو گرفتارکرلیا گیا،جبکہ جھڑپ کے دوران چھ گآڑیاں اور آٹھ موٹر سائیکل بھی تباہ کردیے گئے۔دریں اثناءنیٹو کے فضائی حملوں کے دوران غزنی کے علاقے شا لیز میں بمباری کے دوران ایک انتہاپسندہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے،جبکہ ایک انتہاپسند توحید آباد کے علاقے میں فضائی کاروائی کے دوران مارا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*