شاداب خان کو سگنل مل گیا، ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

لاہور (سپورٹس نیوز)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں ،ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کے فٹ ہونے کے بعد یاسر شاہ کو وطن واپس بلا لیا جائےگا۔ذرائع نے بتایاکہ محمد حفیظ چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں،تیسرا ون ڈے میں شعیب ملک کھیلیں گے۔ادھر پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شاداب خان کا نیا بلڈ ٹیسٹ لاہور کی لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ اگلے دو دن میں آئے گی۔ذرائع کے مطابق اتوار کو پنڈی میں شاداب خان کے خون کے نمونے لے کر مزید ٹیسٹ کیلئے شوکت خانم لیبارٹری لاہور بھجوائے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزاءہیں اور اس میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*