امریکا کا 60سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنےکا اعلان ،پاکستان کالینے سے انکار

واشنگٹن/اسلام آباد(اے این این ) امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو مخلتف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ا±ن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو اسلام آباد لایا جائے گا۔دریں اثناء امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن واپس نہ لینے پر 3 اعلیٰ پاکستانی افسروں پر ویزہ پابندی عائد کر دی، جوائنٹ و ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ کے امریکی ویزے پر پابندی لگائی گئی۔ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا 70 سے زائد غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے امریکا سے قانونی تقاضے پورے کرنے کا کہا ہے، امریکا نے پاکستان پر ویزہ پابندیاں نہیں لگائیں، پاکستان میں امریکی قونصلر آپریشن بدستور جاری ہے۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا 70سے زیادہ غیر قانونی پاکستانیوں کو اپنے سے ڈی پورٹ کرنے جارہا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ ان 70 پاکستانیوں کو پاکستان قبول کرے لیکن ہم نے انہیں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کا کہا ہے۔وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کے تین افسران پر کچھ وجوہات کی بناء پر وزٹ ویزہ کی پابندی لگائی گئی ہے، ان افسران میں جوائنٹ سیکریٹری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں، یہ پابندی پاکستان پر نہیں لگی، اس کی وضاحت دونوں طرف سے کردی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*