آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل کر کٹرز کو میچ فکسنگ سے خبردار کر دیا

دبئی(سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک بار پھر کرکٹرز کو میچ فکسنگ نقصانات سے یاددہانی کرا دی گئی ہے، اس کے ساتھ ان پر یہ بھی واضح کردیاگیاکہ وہ اس حوالے سے پوری طرح چوکنا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے سابق پلیئر و کوچ نووان زوئیسا اور اویشکا گوناوردنے کو مختلف چارجز کا 14روز کے اندر جواب دینے کو کہا گیا اور ابھی 24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ نیشنل ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جیاسندرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، وہ بھی پہلے سے ہی کرپشن چارجز کی وجہ سے معطل ہیں، ان پر مختلف الزامات ہیں، ان میں وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو کو رشوت کی پیشکش بھی شامل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*