آئی ایم ایف کا بیل آﺅٹ نہیں بلکہ تباہی کا پیکج ہے ،خواجہ آصف

سیالکوٹ (یوپی آئی )سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے کئے وعدوں سے یوٹرن لے لیا ہے کپتان کی نااہلی ملک کو تباہ کررہی ہے آئی ایم ایف کا بیل آﺅٹ نہیں بلکہ تباہی کا پیکج ہے سارا بوجھ غریب اور عام آدمی پر پڑے گا اس وقت نواز شریف ہی تبدیلی کے زیر عتاب نہیں بلکہ 22کروڑ عوام بھی زیر عتاب ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ تحصیل صدر سمبڑیال وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خاتون مسلم لیگی رہنما شبینہ زکریا بٹ نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام سونامی میں پہلے ہی تباہ حال ہوچکے ہیں آئی ایم ایف کے تباہی پیکج سے مہنگائی کا جن مزید تگڑا ہوجائے گا اوررہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے گی نئے پاکستان کے دعویدار حکمران غریبوں کے تمام ریلیف ختم کرنے چلے ہیں ملک پر آئی ایم ایف کے خادموں کی حکومت ہے عوام کو نیا نہیں مہنگا پاکستا ن ملا ہے حکمران اپنے نعروں ،وعدوں سے پھر گئے ہیں پاکستانی روپیہ کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ہے 22کروڑعوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہے قومی اسمبلی عوام کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے اورہم عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ہم عوام کی آواز ہیں جبکہ میاں نواز شریف اورشہباز شریف ہمارے لیڈر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*