آئی ایم ایف سے قرض لینے پر تنقید کرنےوالوں کو وینا کا جواب

لاہور(شوبز نیوز)معروف اداکارہ وینا ملک نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے معاہدے کی حمایت کی ہے۔ اداکارہ وینا ملک جو آج کل سیاسی معاملات میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں نے سوشل میڈیا میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے 70سال کے دوران کبھی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا لیکن یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کو بھی ڈکٹیٹ کر رہا ہے؟۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے قبل شائد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن) الٹا آئی ایم ایف کو قرضہ دیا کرتی تھیں کیوں کہ اس دور میں یہاں دودھ کی نہریں بہہ رہیں تھیں جو اب پاکستان شائد پہلی بار آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*