پڑھی لکھی نوجوان نسل کی شوبز میں آمد خوش آئند ہے‘ عدنان صدیقی

کراچی (شوبز نیوز) ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کی شوبز میں آمد خوش آئند ہے‘ پاکستانی ڈرامے عوام مےں بے حد مقبول ہےں جلد ہی فلم انڈسٹری بھی دوبارہ مقبولیت حاصل کرلے گی۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے ہر روز اپنے پرستاروں کی جانب سے نےک تمناﺅں کے پےغامات ملتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ہمےشہ ہی سے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہےں لےکن درمےان مےں کچھ عرصے کے لےے بھارتی ٹی وی چےنلز نے پاکستانی گھروں کے اندر تک رسائی پالی تھی لےکن اب موجودہ دور مےں حالات بہت تبدےل ہو چکے ہےں ٹی وی چےنلز سے پےش کےے جانے والے ڈراموں کی کہانےاں اور فنکاروں کی پرفارمنس بہت عمدہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اےک بات کی بڑی خوشی ہے کہ پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکےاں ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی طرف آ رہے ہےں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*