مقبوضہ کشمیر،زیر حراست کشمیری طالب علم کی والدہ پر انڈین فورسز کا بہیمانہ تشدد

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کشمیر ی طالب علم عاقب گلزار کی والدہ پر بھارتی فورسز کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سفاکیت قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں حریت دفتر کو موصول ہونے والی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں پی ایس اے کے تحت نظربند طالب علم عاقب گلزار کو امتحان میں شرکت کیلئے 10مئی کو اسلام آباد میں اپنی پوسٹ پر پہنچا دیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*