خواتین کےلئے خطرناک ترین ممالک، انڈیا پہلے نمبر پر براجمان

لندن(م ڈ) بھارت کو دنیا میں خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والوں میں افغانستان دوسرے، شام تیسرے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم تھامس رائٹرزفانڈیشن نے سروے جاری کردیا، جس میں دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔سروے کے مطابق بھارت خواتین کے لئے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبرپر ہے جبکہ افغانستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں خواتین اور بچیوں پر تشدد اور خرید وفروخت عام ہے۔اس فہرست میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے شام تیسرا، صومالیہ چوتھا اور سعودی عرب پانچواں جبکہ پاکستان کا چھٹا خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*