جھکنا ایرانی عوام کی ثقافت اور مذہب سے ہم آہنگ نہیں،حسن روحانی

تہران(م ڈ) ایرانی صدر حسن روحانی نے وقتی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میںمذاکراتی عمل ممکن نہیں ہے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جھک جانا ایرانی عوام کی ثقافت اور مذہب سے ہم آہنگ نہیں ہے، تاہم ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پر امریکا نے اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ اگر ان پابندیوں کا ختم کرے تو مذاکرات کی راہ نکل سکتی ہے۔حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر تہران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کریں اور جوہری معاہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ بھی واپس لیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش ٹھکرا دی۔ ایرانی صدر کی جانب سے وقتی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حکام نے موجودہ حالات میں ملاقات کو ناممکن قرار دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*