میزائل پروگرام خالص دفاعی ہے، کسی سے مذاکرات نہیں کیے جائینگے،ایران

پیرس (م ڈ ) ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر اس معاہدے کو باقی رکھنے کا اپنا عزم ثابت کرے،ایران کا میزائل پروگرام خالص دفاعی نوعیت کا ہے اور اس معاملے میں کسی سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔پیرس میں فرانسیسی تھنک ٹینک کے بعض اہم عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپ کے سیاسی موقف میں اسی وقت جان پڑے گی جب وہ عملی اقدامات بھی کر کے دکھائے گا۔ انہوں نے ایٹمی معاہدے پر جزوی عملدرامد روکے جانے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جو بھی فیصلہ کیا ہے اس کا حق اسے ایٹمی معاہدے کے تحت دیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*