اسرائیل نے غزہ کو ایک کھلے جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، ترک صدر

انقرہ (م ڈ ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اپنے ملک میں حملہ آور قاتلوں کو پناہ دینے والے ترکی کو قانون کا درس دینے کا کوئی حق نہیں رکھتے،موضوع بحث ترکی ہونے پر اپنی چیخ و پکار سے زمین و آسمان ایک کرنے والے غزہ کے حملے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اندھے، بہرے اور گونگے کا کھیل رہے ہیں، اس ماہِ رمضان میں بھی رخائن سے صومالیہ تک افغانستان سے عراق تک ہمارے قلبی جغرافیے کے ہر گوشے سے جنگ کے دھوئیں اور آہ و فریاد بلند ہو رہے ہیں،مغربی ممالک مفادات اور انسانی اقدار میں انتخاب کے معاملے میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں ان کی ترجیح یا تو ڈالر رہا ہے یا پھر پیٹرول۔ایردوان اتحاد وقف کے مرکزی دفتر میں منعقدہ 39 ویں روایتی افطار پارٹی سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے محاصرے اور پابندیوں کے ساتھ غزہ کو ایک کھلے جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور اس اوپن ائیر جیل پر بموں کی برسات کر رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*