حکومت متاثرین کےساتھ ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں اور ٹریفک حادثات کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہونےوالے جانی ومالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کےساتھ ہے اور ان کی امداد و بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بارشوں سے متاثر ہونے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو بھی متاثرین کی فوری امداد بحالی کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا صوبے بھر میں حالیہ ہونےوالی بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی امداد و وبحالی سے متعلق مذکورہ بیان قابل تعریف ہے ان کے اس بیان سے متاثرین کی حوصلہ افزائی ہوگی کیونکہ حالیہ بارشوں سے اکثر علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے جس سے عوام کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بارشوں سے متاثر ہونے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو متاثرین کی فوری امداد و بحالی کی ہدایت کی ہے وہ بھی بلاشبہ ایک بہت اچھا اقدام ہے اس لئے ڈپٹی کمشنر ز کو شفاف طریقے سے متاثرین کی لسٹس بنانی چاہئیں تاکہ حق داروں کو ان کا حق مل سکے اور اس میں کسی قسم کا کوئی خرد برد نہ ہو کیونکہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات کے بعد امدادی سامان اور دیگر صحیح حقداروں کو نہ ملنے کے واقعات پیش آئے ہیں جوکہ یقینا حق داروں کی حق تلفی ہے ۔
اب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس سلسلے میںجو مذکورہ اقدامات کا ذکر کیا ہے تو یہ بڑے احسن اقدامات ثابت ہونگے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میںکامیاب ہوجائیں گے کیونکہ وہ ایک سینئر پارلیمنٹرین ہیں اور اس کےساتھ ساتھ وہ صوبے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کیااہلیت بھی رکھتے ہیں اور اس طرح وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اس کے لئے ان کےساتھ متعلقہ علاقوں کے منتخب نمائندے اور بیوروکریسی کو مکمل تعاون کرناہوگا کیونکہ اس کے بغیر یہ اقدامات کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
اس لئے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ حالیہ بارشوں میں متاثر ہونےوالے متاثرین کی امداد کو جلد از فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں کیونکہ ایسے معاملات میں اکثر جو مشاہد میں آیا ہے اس میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے متاثرین مزید پریشان اور مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں اس لئے ان جیسے اقدامات پر فوری طور پر عمل درآمد کرنا چاہےے ۔
امید ہے کہ متاثرہ علاقوں کے منتخب نمائندے اور بیوروکریسی متاثرین کی فوری امداد کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے سوپنی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے حق داروں کو ان کا حق دلانے میں اہم کردار ادا کرینگے کیونکہ اس سے حقداروں کا حق نہیں مارا جاسکے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*