ہرات میں بارشیں اور سیلاب،5افراد ہلاک17لاپتہ

ہرات(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک اور17لاپتہ ہوگئے یہ حادثات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہرات کے مختلف صوبوں میں پیش آیا ہے۔صوبائی ترجمان جیلانی فرحاد کے مطابق سیلاب اور بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔جس سے بڑی تعداد میں گھر بھی تباہ ہوگئے۔جبکہ شندانت ضلع ہرات کندھار شاہراہ کا بڑا حصہ بھی تباہ ہوگیا۔جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ریسکیو ٹیموںنے ضلع بھر میں کام شروع کردیا ہے،سینکڑوںافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*