چینی صدر شی کا قصبے کے پرائمری اسکول اور گاوں کا معائنہ

چھونگ چھینگ(م ڈ ) چینی صدر شی جن پھنگ نے چھونگ چھینگ کے قصبے کے پرائمری اسکول اور ہوا شی گاوں کا معائنہ کیا،کسانوں کے گھروں اور کھیتوں میں جاکر غربت کے خاتمے اور عوام کی بنیادی زندگی کی ضمانت سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کے لئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی شہر چھونگ چھینگ کا دورہ کیا۔ طیارے سے اترنے کے بعد وہ بذریعہ ریل گاڑی اور کار ،شی زو تو قومیت کی خود اختیار کاونٹی میں پہنچے۔وہاں انہوں نے زونگ ای قصبے کے پرائمری اسکول اور ہوا شی گاوں کا معائنہ کیا، اور کسانوں کے گھروں اور کھیتوں میں جاکر مقامی علاقے میں غربت کے خاتمے اور عوام کی بنیادی زندگی کی ضمانت سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کے لئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*