مستونگ ،ویگن اور ٹرالر میں تصادم ،2بچوں اور خواتین سمیت 11افراد جاں بحق 18زخمی

مستونگ(این این آئی)مستونگ کے قریب کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم دو بچوں اور خواتین سمیت11افراد جانبحق 18 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے مقام پر کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنیوالی ٹرالر ٹکراگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر مستونگ اور کوئٹہ سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانبحق اور زخمی افراد خو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیاحادثہ میں خواتین بچوں سمیت 11افراد جانبحق ہوگئے۔حادثے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ھونیوالے افراد میں محمد رسول ولد عبدالحکیم قوم ھوتک سکنہ کراچی خان آغا ولد گل،شمس اللہ ولد عبدالصمد (بچہ)شبیر آغاولد میر آغا، بی بی زرکان،سید خان ولد خان،عبدالرحمن ولد نظر محمد،سید خان ولد کالا خان،حاجی محمد خان ولد خدائے نظر،فرزانہ ولد عبدالصمد ( بچی)اوربی بی گل زوجہ محمد ایوب شامل ہیں حادثہ میں مسافر ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور کرین کے زریعے جانبحق و زخمی اور کو نکالاگیا۔۔بد قسمت ویگن کراچی ملیر سے قلعہ عبداللہ تعزیت کیلئے جارہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہواتمام جانبحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں اور افغان شہری تھے جانبحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*