شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ،صدر مملکت

کوئٹہ(ہ ا) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے کوئٹہ دھماکے میں شہداءکے لواحقین سے ہمدردی ہے اورغم میں برابر کے شریک ہیں ہزارہ برداری کی جانب سے غم وغصہ کے باوجود اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کیاگیا یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقات اور ہزار گنجی واقعہ میں شہداءکے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہی صدر مملکت نے کہا کہ شہداءکے فیملیز کا پاکستان پر احسان ہے اتنی قربانیوں کے باوجود عوام میں کوئی تفریق نہیں ہے انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں پوری قوم اس مشکل گھڑی میں ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہے صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرنا انتہائی ضروری ہے ایک دوسرے کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے پاکستان کے خلاف اس طرح کی سازشیں ہوتی رہی ہیں ان سازشوں کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائےگا صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے ماضی کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے ملک دشمن عناصر کی کوشش ہے کہ وہ عوام کے درمیان نفاق پیدا کریں اور فرقہ پرستی کو ہوا دے لیکن عوام ان کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورسز پولیس ،لیویز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے شہداءکو معاوضہ اور ہر ممکن مدد فراہم کیا جائے گااور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا صدر مملکت نے کہا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بلوچستان میں قیام امن کے لئے وفاق صوبائی حکومت کےساتھ ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ان کو جب بھی موقع ملتا ہے پیچھے سے وار کرتے ہیں صدر مملکت نے ہزار گنجی واقعہ کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسینزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی ہمراہ تھے اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہے صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انتہائی مصروفیات کی وجہ سے آج کوئٹہ نہیں آسکے اور جلد ہی کوئٹہ کا دورہ کریں گے اس سے قبل صدر مملکت کے کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراءاور اراکین صوبائی اسمبلی نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور گورنر ہاﺅس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*