سرفراز احمد عالمی کپ میں بھارت کیخلاف نہ جیتنے کاآسیب اتارنے کیلئے پرامید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کردیا ہے کہ وہ عالمی کپ میں بھارت کیخلاف کامیابی کیلئے ثابت قدم ہیں لیکن ان کی ٹیم ہر ملک کیخلاف کامیابی کی کوشش کرے گی۔عالمی کپ میں بھارت کیخلاف نہ جیتنے کاآسیب اتارنے کیلئے پرامید قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بھارت کیخلاف میچ ہی سب سے زیادہ اہم نہیں کیونکہ وہ ہر ٹیم کیخلاف کامیابی چاہتے ہیں۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ محمد رضوان کی جانب سے کسی خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں قطعی آرام نہیں کرتے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ محمد رضوان کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں اور اس بار بھی انہیں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*