حکومت متاثرین کےساتھ ہے ،ان کی امداد اور بحالی حکومت کی ذمہ دار ی ہے ،جام کمال

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں اور ٹریفک حادثات کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی امداد وبحالی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے بارشوں سے متاثر ہونے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو متاثرین کی فوری امداد وبحالی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے باد وباراں کی وجہ سے رونما ہونے والے حادثات اور ٹریفک حادثات خاص طور سے گنج ڈوری ضلع مستونگ میں مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمامتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*