پاکستانی فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ موجود ہے‘معمر رانا

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ موجود ہے صرف سرمایہ کاری اور اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘مجھے امید ہے کہ آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری کے حالات بہت بہتر ہو جائیںگے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران معمر رانا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے اندر ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جو شائد کسی اور ملک میں نہیں صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس ٹیلنٹ کو اجاگر کریں اور فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری کے حالات بہت بہتر ہو جائیںگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*