شہرت کیلئے سکینڈل بنانا گوارہ نہیں ‘ اداکارہ زارا شیخ

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ شہرت کیلئے سکینڈل بنانا گوارہ نہیں‘ اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیںآتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*