ہمارا نصب العین انصاف کی فراہمی ہے ، قاسم سوری

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے پی ٹی آئی تمام اداروں کو کرپشن اور بھتہ خوری سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے ، تحریک انصاف کی ہر محکمے کی یونین بھتہ خوری سے نجات دلانے میں کردار اد ا کرے ، کیسکو ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کی جائےگی ، یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی رہائشگاہ پر آل پاکستان واپڈا ایمپلائز انصاف یونین کے صوبائی چےئرمین غلام حسین شاہوانی کی قیادت میں عبدالقدوس بادےنی ، آصف خان تاجک ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالباری کاسی ،سیکرٹری اطلاعات نظام پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے یونین کی صوبائی کابےنہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نصب العین انصاف کی فراہمی ہے ، ہم نے بھتہ خوری ، کرپشن ،دھونس دھمکیوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرنی ہے ،اس موقع پر وفد نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو کیسکو میں مزدورں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز پیش کیں جن میں مزدورں میں پائی جانے والی بے چےنی کے خاتمے کے لئے اقدامات پر زور دیا گیا ، کیسکو ملازمین کی میرٹ کے برعکس تقرریوں ، تبادلوں اور ترقیوں ،مزدورں کے بچوں کو انکی ریٹا ئرمنٹ اور فوتگی کی صورت میں اپمپلائز سن کوٹہ اور کیسکو ملازمین کو بونس کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بھی بات چیت کی گئی ،ملاقات میں تھرمل پاور اسٹیشن کی فوری بحالی کے لئے اقدامات پر بھی زور دیا گیا ،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ انکے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کےے جائےں گے انہوں نے کہا کہ کیسکو ملازمین کو فوری اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کےے جائےں گے ،اس موقع پر انہوں نے انصاف یونین کی کابےنہ پر زور دیا کہ بھتہ خوری جو کیسکو میں ناسور بن چکی ہے اس کے خاتمے کے لئے ہم سب ملکر کر کام کریں اور ادارے کو کرپشن سے پاک بنائےں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*