مشترکہ کاوشوں اور بروقت اقدامات سے قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا،جام کمال

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کچھی کے دشوار گزار علاقے میں سیلابی پانی میں پھنسے ہندو¿ یاتریوں کے با حفاظت ریسکیو پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے یاتریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانے پر پاک فوج ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور لیویز فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ کاوشوں اور بروقت اقدامات سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا ورنہ ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کامیاب ریسکیو آپریشن حکومتی مشینری کے فعال ہو نے اور آپریشن میں شامل اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہترین مثال ہے انہوں نے پاک فوج کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے قدرتی آفت میں عوام کی مدد کرنے کی اپنی روایت کو بر قرار رکھا ہے جبکہ لیویز فورس ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*