عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،گورنر بلوچستان

Justice (R) Amanullah Yaseenzai Governor Balochistan

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان امان اللہ خا ن یاسین زئی نے کہا کہ دہشت گرداور تخر یب کا رنہ صرف ملک وصوبے کے امن وترقی کیلئے خطرہ ہے بلکہ پوری انسا نیت کے دشمن ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ حکومت تمام سفا ک دہشت گرودں کے خیلاف بلا متیاز سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا ئے ۔یہ بات انہوں نے اتور کے ہز ارہ ٹاون کوئٹہ میں گز شتہ دنوں ہز ار گنجی سبزی مارکیٹ میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کہی ۔لواحقین کے صبر ،ہمت اور حو صلے کو سہرا ہتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پوری قو م آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہے ،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔گورنر نے قانو ن نافذ کر نے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت و وحشت پر مبنی تخر یبی ذہنیت کا خاتمہ یقینی بنائے کیونکہ دہشت گرودں اور تخر یب کا روں کا کو ئی دین وقو م نہیں ۔انہوں متعلقہ ذمہ داران پرزور دیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کریں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*