ڈیموکریٹک پارٹی امیگریشن قوانین میں تبدیلی کے لیے تیار رہے، ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر انتظام شہروں میں غیر قانونی مہاجرین کو منتقل کرنے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی کمی نہیں ہے اور ایسے شہروں کی انتظامیہ اپنے لئے تعداد کا انتخاب خود کر سکتی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اگر چاہتی ہے کہ ایسا نہ کیا جائے تو اسے ملک کے بےوقوفانہ امیگریشن قوانین میں تبدیلی کےلئے تیار رہنا ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*