عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان فائٹ 21اپر یل کو ہوگی

لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکر عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان فائٹ 21اپر یل کو ہوگی ۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاکہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں۔ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے،عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جاو¿ں گا، عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی۔عامر خان نے کہا کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چمپئن بننے کا بہترین موقع ہے، ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں، مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جاو¿ں گا۔یاد رہے کہ عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*