افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں،37افراد ہلاک،34زخمی

جلال آباد(آئی این پیشنِہوا)افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں،37افراد ہلاک،34زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 27انتہاءپسند ہلاک جبکہ25سے زائد زخمی ہو گئے،طالبان نے صوبہ ننگرہارکے ضلع شیراز پر قبضہ کرنے کےلئے حملہ کیا تھا جسے سرکاری فورسز نے ناکام بنادیااور طالبان 27لاشیں چھوڑ کرچلے گئے،صوبائی حکومت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ طالبان نے مسلح ہو کرشیراز صوبے پر قبضہ کرنے کےلئے حملہ کیالیکن سرکاری فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور طالبان کا حملہ پسپا کر دیا، اس حملے کے نتیجے میں 27طالبان ہلاک جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2اہلکار ہلاک اور 8زخمی ہوئے، طالبان اور سرکاری فورسز میں لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*