ہیروئن سمگلنگ پر سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم

Saudi Arabia

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم کر دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض کے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ سعودی عرب کی عدالت میں ہیروئن اسمگلنگ کے مجرم دونوں میاں بیوی کو سزائے موت کی سزا ہوئی تھی۔جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ محمد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ فاطمی اعجاز کو ہیروئن اسمگلنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔سعودی وزارت نے بتایا کہ مذکورہ گرفتاری عدالت میں ظاہر کی گئی جہاں تحقیقات کے نتیجے میں دونوں کو مجرم قرار دیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سزائے موت کو سپریم کورٹ میں بھی چینلج کیا گیا تاہم عدالت عظمیٰ نے سزا برقرار رکھی۔بعدازاں رائل آرڈ کے بعد دونوں میاں بیوی کو جدہ میں سزائے موت دے دی گئی۔جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) نے سعودی عدالت کے فیصلے پر احتجاج کیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پہلی خاتون پاکستانی کو سزا دی گئی۔جے پی پی کے مطابق اس حقیقت کے برعکس کہ دونوں ممالک قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کررہے ہیں، میاں بیوی کے سر قلم کردیئے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*