عراقی فوج نے داعش کے میڈیا سینٹر سمیت 15 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

بغداد(این این آئی)عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔واضح رہے کہ عراق نے ایک برس قبل دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملٹری کے ترجمان جنرل یحیحیٰ رسول نے بتایا کہ وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے ہمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ داعش کے خلاف آپریشن میں عراق سمیت امریکی اتحادی فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔سی ٹی ایس کے ترجمان شباب الننان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چار دن تک جاری رہا اور اس دوران داعش کے 15 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*