طالبان نے افغان فوج پر موسم بہار کے حملوں کا اعلان کر دیا

کا بل (م ڈ)افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی موسم بہار کے شروع ہونے پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب امریکا اور افغان حکومت طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ عا لمی میڈ یا کے مطا بق طالبان نے اپنے ان آئندہ حملوں کو آپریشن فتح کا نام دیا ہے۔ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ملک پر غیر ملکی افواج کے قبضے کا خاتمہ ہے۔ طالبان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ان کا جہاد بھی جاری رہے گا کیونکہ ابھی افغانستان کے ایک وسیع حصے پر غیر ملکی دستے قابض ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*