21کروڑ خواتین اور لڑکیوں کی جدید مانع حمل ادویات تک رسائی نہیں،اقوام متحدہ

united nations

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں 21کروڑ اور40لاکھ خواتین اور لڑکیوں کی جدید مانع حمل ادویات تک رسائی نہیں ہے۔ سیاسی، اقتصادی، سماجی حالات اورثقافتی معیارات مانع حمل ادویات کی ترسیل میں اہم ترین رکاوٹیں ہیں، دنیا ابھی اس منزل سے بہت دور ہے کہ لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہو کہ وہ بچے پیدا کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ عالمی آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس طرح ترقی پذیر ممالک میں بچے پیدا کرنے کے قابل ہر چوتھی خاتون متاثر ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات کے ساتھ ساتھ ثقافتی معیارات مانع حمل ادویات کی ترسیل میں اہم ترین رکاوٹیں ہیں۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ دنیا ابھی اس منزل سے بہت دور ہے کہ لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہو کہ وہ بچے پیدا کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*