وینزویلا کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیاجائے،چین

china

اقوام متحدہ(م ڈ)چین نے کہا ہے کہ وینزویلا کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔اور اس کے خلاف پابندیاں ختم کی جائیں وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن بھی ملک کے سیاسی حل کیلئے آئین اور قانون کے فریم ورک میں مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے چین کے مستقل نمائندے ما ژاﺅ ژو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ چین وینزویلا کی حکومت کی طرف سے خود مختاری ،آزادی اور استحکام کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اور زور دیتا ہے کہ وینزویلا کے معاملات وہاں کے عوام کو پوری آزادی کے ساتھ حل کرنے کا موقع ملنا چاہیے،وینزویلا کے بارے میں چین کا موقف مستقل اور واضح ہے ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی شرائط پر زور دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*