صحت عامہ۔۔۔۔ سہولیات و اقدامات

تحریر: ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
(گذشتہ سے پیوستہ )جس کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پس قامت ہونے کی روک تھام کے لیے آگاہی اور علاج فراہم کرنا ، حمل اور زچگی کے دو سال بعد تک غذائی ضروریات کی اہمیت اجاگر کرنا۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بنانا۔ حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی ماﺅں ، نو عمر لڑکیوں میں غذائی کمی کے خاتمے کے لیے ہفتہ غذائیت ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لیے تربیتی سیمنارز ، سیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ہفتہ غذائیت کے دوران غذائیت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے مراکز صحت پر خصوصی ڈیسک قائم کیئے جائیں گے۔دو سال سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی گولیاںبھی کھلائی جائیں گی۔
تاکہ ان پر غذا بہتر طور پر اثر انداز ہوسکے۔ غذائی کمی کا شکار بچوں و خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے علاج معالجہ کے اقدامات بھی کیئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران و اہلکار بہترین حکمت عملی تیار کیئے بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹر آصف نیازی کی محنت بھی لائق تحسین ہے۔ جو اس پروگرام کو خصوصی طورپر مانیٹر کر رہے ہیں۔ 22 سے 26 اپریل تک خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران ضلع اٹک میں پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ نوے ہزار بچوںکو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نو سو ٹیمیں یہ خدمات انجام دیںگی۔ ضلع و داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ویکسین پلانے کے مکمل انتظامات ہیں۔جبکہ رومنگ ٹیمیں گھر گھر جا کر یہ فریضہ انجام دیں گی۔ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی مہیا کرے گی۔
مہم کی کامیابی کے لیے ضلع کے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ حکومت پنجاب شعبہ صحت کی کارکردگی صوبہ بھر میں بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور اس کا سہرا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد اور صوبائی افسران کے سر ہے۔ جو صحت کی سہولیات کے لیے اقدامات کو عملی جامہ پہناتے نظر آتے ہیں۔ صوبائی حکومت عام آدمی کو علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لیے۔ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ صوبہ بھر کے پسماندہ اضلاع میں انتظامی پوسٹوں پر محنتی ، قابل افسران کی تعیناتی صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے معاون ثابت ہو رہی ہے۔ جس کی مثال پنجاب کا دور افتادہ ضلع اٹک ہے۔ جو شعبہ میں کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھر کے اضلاع میں اولین پوزیشن پر کھڑا ہے۔ اور بعید نہیں کہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل دیگر افسران، ڈاکٹر سعید ، ڈاکٹر آصف نیازی و اہلکاروں کی شب و روز محنت اسے صوبہ بھرمیں کار کردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لے آئے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*