حکومت سیاحت کے فروغ کےلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبہ سیاحت کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرے،حکومت سیاحت کے فروغ کےلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سیاحتی زونز کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملے گا، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن پر خصوصی توجہ دی جائے گی،سیاحت کے فروغ کےلئے عالمی سطح پر کامیاب ماڈلز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، پاکستان میں سیاحت کو بے پناہ فروغ حاصل ہے، نئے سیاحتی زونز کے حوالے سے جامع ویب سائٹ کا اجراءکیا جائے اور ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کےلئے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سیاحت کے فروغ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 11سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں،سوات میں گبین جبہ ، منکیال اور بایون میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، چترال میں بیرمغلشت اور کاکلشت میں سیاحتی زونز قائم کئے جا رہے ہیں، ناران میں بروائی اور بونیر میں مہابان کے مقامات پر سیاحتی زونز بنائے جائیں گے، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کےلئے 8زونز قائم کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کو خیبرپختونخوا ٹورازم ایکٹ کے مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبہ سیاحت کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرے،حکومت سیاحت کے فروغ کےلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سیاحتی زونز کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملے گا، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن پر خصوصی توجہ دی جائے گی،سیاحت کے فروغ کےلئے عالمی سطح پر کامیاب ماڈلز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، پاکستان میں سیاحت کو بے پناہ فروغ حاصل ہے، نئے سیاحتی زونز کے حوالے سے جامع ویب سائٹ کا اجراءکیا جائے اور ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کےلئے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*