حکومتی اداروں میں ڈبل انٹری نظام ناگزیر ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں ڈبل انٹری نظام ناگزیر ہے،خواتین کی زندگی کے ہر شعبے میں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے،خواتین کی ترقی کے لئے زندگی کے تمام پہلوو¿ں پر کام کرنا ہوگا، تعلیم و صحت کی یکساں سہولیات کو یقینی بنانا ہو گا،خواتین کی پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔صدرڈاکٹر عارف علوی کا انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز آڈیٹر جنرل نے ملاقات کی اور رپورٹ پیش کی۔انہوںنے کہاکہ آڈیٹر جنرل سے پوچھا اکاو¿نٹنٹ نظام سے مطمئن ہیں،ان کا جواب نفی میں تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی اداروں میں ڈبل انٹری نظام ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپرا قوانین کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ نئی نسل کی تربیت میں مرد اور خواتین برا بر کے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ خواتین کی زندگی کے ہر شعبے میں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔صدرمملکت نے کہاکہ اکاو¿نٹس کے شعبے میں خواتین کی شرح کم ازکم 30فیصد ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے کہا کہ خواتین کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کی ترقی کے لئے زندگی کے تمام پہلوو¿ں پر کام کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم و صحت کی یکساں سہولیات کو یقینی بنانا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی پرورش کر سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین کی پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*