پاکستان کی ایک بار پھر ہندوستان کو کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اورہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے،خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا اپنا کردارادا کررہا ہے، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں ،خطے کو سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے،بھارت مسلسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکار کر رہا ہے، خطے میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے، پاکستان کی بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلاسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا،پاکستان بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دیتا ہے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسائل کا واحد حل مزاکرات ہی ہوا کرتے ہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا جب کہ اس وقت بھارت اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ بھارت کا بیلسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے امن کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جب کہ خطے کو سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور ذمہ دار ملک ہے اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ اس لیے ہم دوسرے ممالک سے بھی ذمہ دارانہ رویے کی توقع رکھتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے، تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلاسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔ فوری طور پر پاک بھارت بامقصد مذاکرات کی ضرورت ہے۔مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مسلسل مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جب کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر دفعہ جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*