ایوان بالا میں تمام صوبائی اکائیوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے ا±ن عظیم ہستیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آئین پاکستان کا مسودہ تیارکیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم دستور ایک اہم دن ہے اور گزشتہ چند برسوں سے باقاعدہ طور پر منایا جا رہا ہے جسکی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 10اپریل کو یوم دستور منایا جا تا ہے اس آئین نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا 1973ءکے آئین کے تحت وجود میں آیا، ایوان بالا میں تمام صوبائی اکائیوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے اور تمام معاملات پر ایوان بالا صوبوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ آئین کا مسودہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے پاس کیا گیا اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس آئین کے مطابق جمہوری عمل سے دونوں ایوانوں میں اقتدار ایک سیاسی حکومت سے عوام کی منتخب کردہ سیاسی حکومت کو منتقل ہوا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان آئین اور جمہوری اصولوں پر عملدرآمد کیلئے پ±ر عزم ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*