وفاقی کابینہ کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی بنانےکی منظوری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری ملک سے باہر لے جانے والے اربوں ڈالرواپس کردیں تو مہنگائی نہیں ہو گی،ہم قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ تمام اداروں کا کام ہے،نیب مقدمات کےلئے حکومت سے جو ریکارڈ چاہیے ہو گا فراہم کریں گے،حمزہ شہباز کی گرفتاری کےلئے نیب حکومت سے مدد مانگتی تو ضرور دیتے، مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینئر رہنما میگاکرپشن مقدمات میں ملوث ہیں،آئے روز شریف خاندان سے متعلق نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کا منی لانڈرنگ کرنے کا طریقہ ایک ہی تھا،کابینہ اجلاس میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دی گئی، جس کا وزیراعظم عمران خان 17اپریل کو افتتاح کریں گے،اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35ہزار گھر بنائے جائیں گے، بلوچستان میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ10ہزار گھر بنائے جائیں گے جبکہ وفاقی ملازمین کےلئے 25ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، کابینہ اجلاس میں بجلی اور گیس کے حوالے سے بات چیت ہوئی، گیس کی چوری بچانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، مختلف جگہوں پر گیس کی بلنگ نہیں ہو رہی، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے روحیل اصغر کا گیس کا بل 12ہزار روپے آرہا تھا لیکن اب گیس چوری روکنے کے بعد ان کا ماہانہ بل ایک کروڑ روپے سے زائد آرہا ہے،چالیس ارب روپے کی بجلی چوری روکی گئی ہے، بجلی کے محکمے کے 500افراد پربجلی چوری کے مقدمے چل رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دی گئی، جس کا وزیراعظم عمران خان 17اپریل کو افتتاح کریں گے،اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35ہزار گھر بنائے جائیں گے، بلوچستان میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ10ہزار گھر بنائے جائیں گے جبکہ وفاقی ملازمین کےلئے 25ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، باباگرونانک کے نام سے ایک ریلوے اسٹیشن بھی بنایا جائے گا، کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے تمام ادارے رابطوں کےلئے پاکستان پوسٹ کا استعمال کریں گے، متروکہ وقف املاک کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جگر کے امراض کے علاج کےلئے بیت المال کام کرے گا، وفاقی کابینہ کے 35فیصلوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا، اجلاس میں ایم ایس ایئر لیگل کو ایک سال کےلئے لائسنس دینے کی منظوری دی گئی، سیکرٹری ایوی ایشن کو چیئرمین سول ایوی ایشن کا چارج دیا گیا ہے جبکہ یونس ڈھاگہ کوچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کا چارج دیا گیا ہے، جرمنی کی حکومت صاف پانی منصوبے کےلئے فنڈز فراہم کررہی ہے،عمر رسول کو سرمایہ کاری بورڈ کا نیا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف معاہدے ہوئے ہیں، متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں، معاہدے سے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات ملیں گی، عابد حسین کو پاکستان سے متحدہ عرب امارات ڈیپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، کابینہ اجلاس میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، نیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینئر رہنما میگاکرپشن مقدمات میں ملوث ہیں،آئے روز شریف خاندان سے متعلق نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کا منی لانڈرنگ کرنے کا طریقہ ایک ہی تھا،اللہ کے بعد عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، نیب مقدمات کےلئے حکومت سے جو ریکارڈ چاہیے ہو گا فراہم کریں گے،حمزہ شہباز کی گرفتاری کےلئے نیب حکومت سے مدد مانگتی تو ضرور دیتے، ہمیں آئین و قانون کے تحت آگے چلنا ہے، زرداری ملک سے باہر لے جانے والے اربوں ڈالرواپس کردیں تو مہنگائی نہیں ہو گی،ہم قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ تمام اداروں کا کام ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*