نیب بلوچستان کا کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

کوئٹہ(پ ر)ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید کا کرپشن کیسز میں مطلوب اور مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی ،ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات ، قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کرپٹ عناصر کے خلاف کا روائیوں میں تیزی لاتے ہوئے نیب کو مطلوب کرپٹ عناصر کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں کرپشن سے متعلق شکایات کی جانچ پڑتال سے لیکر ریفرنس دائر کرنے کے ٹائم فریم کی مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ مفرور ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے لئے عوام کے کردار کو ناگزیر قرار دیا اور کہا عوام الناس کے تعاون سے کرپٹ عناصر کا محاسبہ ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کرپشن کے تدارک اور مکمل روک تھام کے لئے شعور و آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کرپشن کا خاتمہ صرف اس صورت ممکن ہے جب ہم اس کو قبیح فعل سمجھیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*