نجی شعبہ اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے

لاہور(کامرس نیوز )فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے تمام چیمبرز سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ، معاشی ترقی اور بزنس فرینڈلی ماحول کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ انہیں آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کیلئے بروقت وفاقی حکومت کو بھجوایا جا سکے۔ یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک کے ساتھ ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نجی شعبہ اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور ہماری مشترکہ تجاویز سے بجٹ کو کاروبار دوست بنانے میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ اور اقتصادی صورتحال بہتر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف پی سی سی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ ان چھوٹے تاجروں پر عائد جرمانے معاف کئے جائیں جو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرا رہے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*