غزنی،خودکش اورفضائی حملوں میں13افراد ہلاک 10سے زائد زخمی

غزنی(م ڈ)افغانستان کے مختلف علاقوں میں18افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی اور ہمسائے صوبے پکتیکا میں افغان اتحادی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پرزبردست حملے کیے جس کے نتیجے میں کم ازکم 13انتہاپسند ہلاک ہوگئے فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزنی کے اندار ضلع اور اس سے ملحقہ علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پانچ طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ پکتیکا کے ضلع برمل میں فضائی حملوں کے دوران 8انتہاپسند مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوگئے تاہم طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*