ظہیرعباس معیاری بیٹسمینوں کے فقدان پر ٹی ٹونٹی لیگز سے مایوس

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق قومی کپتان ظہیرعباس معیاری بیٹسمینوں کے فقدان پر پی ایس ایل سمیت تمام ٹی ٹونٹی لیگز سے بری طرح مایوس ہو چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ بہ مشکل ہی کوالٹی بیٹسمین فراہم کر سکتی ہے۔ایشین بریڈمین کو یقین ہے کہ پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز سے معیاری بیٹسمین تلاش نہیں کئے جا سکتے کیونکہ ان میں بیشتر چند اوورز تک ہی بیٹنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔ظہیر عباس کے مطابق انہیں عالمی سطح پر کھیلی جانے والی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگز میں صرف ایک مسئلہ واضح نظر آتا ہے کہ ان میں معیاری بیٹسمین بمشکل ہی دکھائی دیتے ہیں اور اس طرز کی کرکٹ کھیلنے والے اکثر بیٹسمین اپنی استعداد کار اور قدرو قیمت کو ثابت کرنے کیلئے کریز پر زیادہ دیر قیام نہیں کر پاتے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*