انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کااضافہ

کراچی (کامرس نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سے بڑھ کر141.48روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*