امریکا دہشتگردی اسپانسر کرنےوالا سب سے بڑا ملک ہے،ایران

iran america

تہران(م ڈ)ایران کی اعلی ترین سکیورٹی کونسل نے امریکی فیصلے کے رد عمل میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، امریکا نے گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل کونسل نے امریکی ملٹری فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم اور امریکا کو دہشت گردی اسپانسر کرنے والی ریاست قرار دیا ہے ۔ایرانی سپریم نیشنل کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے میں کہا گیا ہے امریکا دہشت گردی کا اسپانسر کرتا ہے اور خطے میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ انہوں نے یہ اقدام واشنگٹن کے غیر قانونی اور احمقانہ فیصلے کے ردعمل میں اٹھایا ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکا نے یہ فیصلہ اسرائیل مین نیتن یاہو کو سپورٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتین یاہو نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*